Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پے ریویژن کمیشن کی کارکردگی کا آغاز

پے ریویژن کمیشن کی کارکردگی کا آغاز

محکمہ جات سے تجاویز کی طلبی ، خصوصی ویب سائیٹس کی تیاری
حیدرآباد ۔ 7 ۔جون (سیاست نیوز) سرکاری ملازمین کے پے اسکیل سے متعلق حکومت کے پے ریویژن کمیشن نے اپنی کارکردگی میں تیزی پیدا کردی ہے۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار سی آر بسوال کی صدارت میں دو سینئر آئی اے ایس عہدیداران سی اوما مہیشور راؤ اور ڈاکٹر محمد علی رفعت نے حکومت کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کے سلسلہ میں ملازمین کی نمائندوں سے سماعت کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دی ہے۔ کے سی آر حکومت دو جون کو یوم تاسیس کے موقع پر ملازمین کیلئے عبوری راحت کے اعلان کا منصوبہ رکھتی تھی۔ تاہم لمحہ آخر میں یہ فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔ حکومت نے کہا کہ پے ریویژن کمیشن کی عبوری رپورٹ کے بعد ہی عبوری راحت کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن نے مختلف محکمہ جات سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کی رائے حاصل کرنے کیلئے آئندہ دو دنوں میں ویب سائیڈ کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ جات کے ہیڈآف دی ڈپارٹمنٹس اور ملازمین سے آن لائین تجاویز حاصل کی جائیں گی ۔ کمیشن مقررہ مدت میں رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسی دوران ملازمین کی تنظیموں نے کمیشن سے نمائندگی کی ہے کہ عبوری رپورٹ 31 جولائی تک حکومت کو پیش کردی جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی آر سی کے سلسلہ میں تقریباً 40 مختلف موضوعات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے جس پر محکمہ جات اور ملازمین سے رائے حاصل کی جائے گی۔ 20 جون تک آن لائین تجاویز داخل کی جا سکتی ہے جبکہ ملازمین کی تنظیمیں اور ملازمین 30 جون تک شخصی طور پر اپنی رائے داخل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT