Saturday , December 15 2018

پے ٹی ایم تلنگانہ کے سیلرس کو ڈیجیٹل بنانے کوشاں

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (پریس نوٹ) پے ٹی ایم ایک بہت بڑا موبائیل پے منٹ اور کامرس پلیٹ فارم ہے۔ جس کا مقصد تلنگانہ سے سیلرس کو اصل دھارے کی ڈیجیٹل معیشت میں شامل کرنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کمپنی سیلرس کو ان کے پروڈکٹ کی دریافت کے دوران لاجسٹکس اور مارکٹنگ سرویسیس کا پیشکش کرتی ہے۔ یہ کمپنی 1.7 لاکھ جملہ رجسٹرڈ سیلرس یومیہ اساس پر پے ٹی ایم مارکٹ پلیس پر رکھتی ہے۔ پے ٹی ایم کی ترجمان سونیا دھون نے کہا کہ مجموعی بزنس میں حیدرآباد کا درجہ اعلیٰ ہے اور یہ کنزیومرس اور سیلرس کے ضمن میں پیچیدہ مارکٹ ہے۔ گذشتہ سال حیدرآباد کی بکنگس میں 400 فیصد کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہیکہ پے ٹی ایم جنوبی ہند کی بس ٹریول مارکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT