Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / چائنا اوپن رڈوانسکا نے جیت لیا

چائنا اوپن رڈوانسکا نے جیت لیا

بیجنگ ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنمنٹ کا فائنل پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا نے جیت لیا ہے۔ بیجنگ میں چائنا اوپن کے خطابی مقابلے میں برطانیہ کی یوہانا کونتا کو شکست ہوئی۔ پولینڈ کی اسٹار نے اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو جاری رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد برطانوی حریف کو سیدھے سٹوں میں ہرایا۔ رڈوانسکا نے 6-4، 6-2 سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنمنٹ کی ٹروفی پر قبضہ جمایا۔ یہ اُن کے کریئر کا بیسواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

TOPPOPULARRECENT