Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / چائنا اوپن : سائنا کی کوارٹرز میں رسائی

چائنا اوپن : سائنا کی کوارٹرز میں رسائی

فوژو (چین) ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن سائنا نہوال 700,000 امریکی ڈالر والے چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیر میں بقا کیلئے جدوجہد میں واحد کامیاب ہندوستانی کے طور پر ابھر آئیں جبکہ پی وی سندھو کو ویمنس سنگلز کامپٹیشن کے آج یہاں پری کوارٹر فائنلس میں معمولی فرق سے شکست ہوگئی۔ ٹاپ سیڈ سائنا نے جن کا تی جینگ یی کے خلاف اس میچ سے قبل 2-0 کا ریکارڈ تھا، عالمی نمبر 34 ملائیشیائی حریف کو 21-10، 19-21، 21-19 سے ہرایا۔ تاہم ورلڈ چمپئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ سندھو چین کی شیزیان وانگ کے مقابل فرسٹ گیم کی سبقت اور دوسرے گیم میں 13-7 کی برتری گنواکر ایک گھنٹہ 28 منٹ میں ہار گئی۔

TOPPOPULARRECENT