Wednesday , December 19 2018

چائنا اوپن سوپر سیریز خطاب جیتنا باعث مسرت : سائنہ

فزہو ( چین ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اولمپک میڈل یافتہ بیڈمینٹن کھلاڑی سائنہ نیہوال نے آج کہا کہ چین اوپن سوپر سیریز خطاب جیتنا بہت خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے آج ہی یہ خطاب پہلی مرتبہ جیتا تھا ۔ سائنہ نے اپنی کامیابی کے بعد ٹوئیٹر پر ایک دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال کے اس تیسرے خطاب پر وہ بہت خوش ہیں۔ چینا اوپن خطاب جیتنا خصوص

فزہو ( چین ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اولمپک میڈل یافتہ بیڈمینٹن کھلاڑی سائنہ نیہوال نے آج کہا کہ چین اوپن سوپر سیریز خطاب جیتنا بہت خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے آج ہی یہ خطاب پہلی مرتبہ جیتا تھا ۔ سائنہ نے اپنی کامیابی کے بعد ٹوئیٹر پر ایک دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال کے اس تیسرے خطاب پر وہ بہت خوش ہیں۔ چینا اوپن خطاب جیتنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ سب سے مشکل ٹورنمنٹس میں سے ایک ہوتا ہے ۔ عالمی نمبر 5 سائنہ نے سات لاکھ ڈالر انعامی رقم والے اس ٹورنمنٹ کا سنگلز خطاب جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دیتے ہوئے حاصل کیا ۔ حیدرآبادی اسٹار نے جاریہ سال آسٹریلین اوپن سوپر سیریز کا خطاب بھی جیتا تھا اور جنوری میں انہوں نے انڈیا گرانڈ پری گولڈ حاصل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT