Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چائنا کی ہیوی ڈیوٹی ٹرک تیار کنندہ سینو ٹرک کی دو ٹرکس متعارف

چائنا کی ہیوی ڈیوٹی ٹرک تیار کنندہ سینو ٹرک کی دو ٹرکس متعارف

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چائنیز ہیوی ڈیوٹی ٹرک میکر سینوٹرک نے ہندوستان میں اس کے مائننگ ٹرکس کے رینج کو متعارف کرنے کے لیے اوور لینڈ ٹرکنگ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ سینو ٹرک چائنا کی سرفہرست ٹرک مینو فیکچرنگ کمپنی ہے جس کا قیام 1960 میں عمل میں آیا ہے ۔ کمپنی کا پورٹ فولیو ہیوی ڈیوٹی ، میڈیم اور لائٹ ٹرکس ، بسیس ، خصوصی مقصدی ٹرکس اور ملٹری ٹرکس پر مشتمل ہے ۔ اوورلینڈ آوٹ لائینڈ کا منصوبہ ہے کہ ہندوستان میں ٹرکس اسمبل کے لیے پلانٹ قائم کرے اور لوکل کانٹینٹ کو بڑھانے اور کسٹمرس کے لیے قدر تخلیق کرنے کے لیے کام کرے ۔ زہانگ ہوکین ، صدر ، مارکیٹنگ اینڈ سیلز برائے ساوتھ ایشیا ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ برائے سینوٹرک اور اے راجا شیکھر راؤ ڈائرکٹر ، اوور لینڈ کی موجودگی میں دو ٹرکس متعارف کی گئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT