Wednesday , December 19 2018

چائیلڈ لیبر کے خلاف شعور بیداری ریالی

شمس آباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر چائیلڈ لیبر کے خلاف شعور بیداری ریالی منعقد کی گئی ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر کی قیادت میں پہاڑی شریف میں شعور بیداری ریالی منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ چائیلڈ لیبر کے خلاف ریالی نکالنے پر ہمیں بہتر نتائج کی امید ہے اور انہوں نے کہا کہ بچے ملک کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہتر تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کی مختلف اسکیمات کے ذریعہ استفادہ کرتے ہوئے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ترقی کی جاسکتی ہے ۔ اقلیتوں کی ترقی صرف اور صرف تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ بہتر تعلیم حاصل کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کے کئی بہترین مواقع فراہم ہوں گے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں جن سے ان کی دنیا و آخرت دونوں بہتر ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سید غوث علی نائب صدر ، یسین ایوبی ، عبدالمیر ، شیخ علی ، اشوک کمار ، محمد عبدالکریم ، مخدوم ، محمد اقبال ، محمد الیاس ، ماجد ، سلیم ، ٹاگور نائیک کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT