Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / چائے کے نام پر شراب فروخت کرنے والی خواتین گرفتار

چائے کے نام پر شراب فروخت کرنے والی خواتین گرفتار

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) چائے کی ہوٹل میں شراب فروخت کرنے اور مکان میں دکان کے بہانے شراب فروخت کرنے والی دو خواتین کے خلاف ایل بی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں خواتین جو علحدہ کارروائیوں میں پولیس کے ہاتھ لگیں ہولی کے تہوار کے سلسلہ میں اپنے مکان اور دکان میں شراب فروخت کررہی تھیں۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق رماوت نامی خاتون جو این ٹی آر نگر علاقہ میں رہتی ہے یہ خاتون اپنے مکان میں شراب فروخت کررہی تھی۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 21شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں جبکہ چائے کی دکان میں شراب فروخت کرنے والی منصور آباد علاقہ کی ساکن رادھا بائی کے قبضہ سے 10بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT