Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چادر گھاٹ کے قریب گہرے گڑھے میں لاری الٹ گئی، 2 ہلاک

چادر گھاٹ کے قریب گہرے گڑھے میں لاری الٹ گئی، 2 ہلاک

حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 2 مزدور ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ صبح کی اولین اوقات میں اس وقت پیش آیا جب سمنٹ سے لدی ہوئی ایک لاری میٹرو ریل کے کھڈے میں گر کر پلٹ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع ایک بڑا سانحہ ٹل گیا چونکہ پلر کیلئے کھودے گئے کھڈے میں تقریبا 10 مزدور

حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 2 مزدور ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ صبح کی اولین اوقات میں اس وقت پیش آیا جب سمنٹ سے لدی ہوئی ایک لاری میٹرو ریل کے کھڈے میں گر کر پلٹ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع ایک بڑا سانحہ ٹل گیا چونکہ پلر کیلئے کھودے گئے کھڈے میں تقریبا 10 مزدور کام کررہے تھے جو اتفاقا پانی پینے کیلئے باہر آئے تھے کہ اچانک ان کے باہر آتے ہی لاری کھڈے میں گر کر پلٹ گئی ۔ مقام واقعہ پر دو مزدور محمد انصاری اور بابو یادو جن کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے برسر موقع ہلاک ہوگئے اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میںگھنٹوں ٹریفک جام رہی۔

TOPPOPULARRECENT