Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / چارلس کا دورہ نیوزی لینڈ میں نمائندہ ’سیاست‘ مدعو

چارلس کا دورہ نیوزی لینڈ میں نمائندہ ’سیاست‘ مدعو

آکلینڈ۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جانکی نے نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ سید مجیب کو برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی شریک حیات کیمیلا کے دورہ نیوزی لینڈ کی خبریں جاری کرنے کی دعوت دی ہے ۔ یہ حیدرآباد کے اردو روزنامہ ’’سیاست‘‘ کی بیرونی ممالک میں مقبولیت کا ایک اہم ثبوت ہے ۔ شہزادہ چارلس اور کیمیلا کے  12روزہ دورہ میں9دن نیوزی لینڈ کیلئے اور 3دن آسٹریلیا کے دورہ کیلئے مختص ہیں ۔ نیوزی لینڈمیں مسافرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے اعتبار سے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سہولتوں کے اعتبار سے سرفہرست سنگاپور کے علاوہ کینیڈااور نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔
آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ کو 21واں ‘ ہندوستان کے حیدرآباد ایئرپورٹ کو 170واں‘ مقام دیا گیا ہے۔ تاہم سروے کے سوالنامے کا جواب دینے والوں میں ایئرپورٹس پر کرپشن کی شکایت بھی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT