Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینار اور مکہ مسجد کی تعمیرات عظیم شاہکار

چارمینار اور مکہ مسجد کی تعمیرات عظیم شاہکار

جموں و کشمیر کے وزیراغذیہ و سیول سپلائز چودھری ذوالفقار علی کا دورہ
حیدرآباد۔/6 مئی، ( سیاست نیوز) جموں وکشمیر کے وزیر اغذیہ و سیول سپلائیز چودھری ذوالفقار علی نے آج تاریخی چارمینار اور مکہ مسجد کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دونوں تاریخی عمارتوں کا تفصیل سے معائنہ کیا اور طرز تعمیر کو عظیم شاہکار قرار دیا۔ چودھری ذوالفقار علی نے سالارجنگ میوزیم کا بھی تفصیل سے دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود نوادرات اور عجائبات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے قرآن کے انمول اور نادر نسخوں اور مخطوطات کا معائنہ کیا۔ چودھری ذوالفقار علی نے درگاہ حضرات یوسفینؒ پر حاضری دی۔ اُن کے ہمراہ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین موجود تھے جنہوں نے فلک نما پیالیس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں مختلف تاریخی مقامات کا معائنہ کروایا۔ شام میں واپسی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے وزیر نے کے سی آر حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ حقیقی معنوں میں سیکولر حکومت ہے جس نے مسلمانوں کیلئے تحفظات، شادی مبارک اور اقامتی اسکولس جیسے تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں سیول سپلائیز ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے 18 مئی کو جموں وکشمیر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی وزیر فینانس ای راجندر کو دعوت دی ہے۔ سید اکبر حسین نے انہیں اقلیتی فینانس کارپوریشن کی کارکردگی سے واقف کرایا اور کہا کہ غریب مسلمانوں کی معاشی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT