Tuesday , December 11 2018

چارمینار بینک میں ون ٹائم سٹلمنٹ اسکیم

دیرینہ مقروض حضرات کو بروقت حساب کتاب کی یکسوئی کا موقع

دیرینہ مقروض حضرات کو بروقت حساب کتاب کی یکسوئی کا موقع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : چارمینار بینک جو فی الحال اپنے مقروض کھاتہ داروں کے ساتھ بقایا جات اور حساب کتاب کی یکسوئی کے عمل سے گذر رہا ہے ۔ تمام دیرینہ قرضوں کی بہ یک وقت یکسوئی کے لیے ’ ون ٹائم سٹلمنٹ اسکیم ‘ ( او ٹی ایس ) کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ چارمینار بنک نے اس ضمن میں 31 مارچ 2015 تک درخواستوں کی اجرائی کی پیشکش کی ہے ۔ چارمینار کوآپریٹیو اربن بنک حیدرآباد کے لکویڈیٹر کی دستخط سے جاری ایک اعلامیہ میں قرضوں کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے ’ او ٹی ایس ‘ کی اجازت دینے پر سی سی اور آر سی ایس نامپلی سے اظہار تشکر کیا گیا اور مقروضوں سے درخواست بھی کی گئی کہ او ٹی ایس میں دیرینہ مجموعی او ٹی ایس کا 10 فیصد حصہ ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ مابقی قرض اندرون تین ماہ تین اقساط میں ادا کیا جاسکتا ہے ۔ لکویڈیٹر نے مقروض حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیرینہ قرض کو بے باقی کریں تاکہ ان کے حساب کتاب کی بروقت مکمل یکسوئی کی جائے ۔ علاوہ ازیں کئی غریب کھاتہ داروں کو راحت پہونچائی جائے جو اپنی محنت کی کمائی سے اس بنک کے کھاتوں میں جمع شدہ اپنی رقومات کی واپسی کے بے چینی سے منتظر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT