Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی ترقی کے ساتھ تجارتی اداروں کے سائین بورڈس کی تبدیلی

چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی ترقی کے ساتھ تجارتی اداروں کے سائین بورڈس کی تبدیلی

سابقہ منصوبوں میں معمولی ترمیم کے بعد قابل عمل بنانے کے اقدامات
حیدرآباد۔21ڈسمبر(سیاست نیوز) چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ آئندہ ماہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے اطراف کے تجارتی اداروں کے سائن بورڈس کی تبدیلی کے سلسلہ میں بھی اقدامات کئے جائیں گے اور تاجرین کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے مخصوص ڈیزائن کے حامل ان بورڈز کو آویزاں کرنے کے سلسلہ میں آرڈر دینا شروع کردیں کیونکہ پراجکٹ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے اطراف کے علاقہ کی ترقی کے اقدامات کی تکمیل کی ہدایات جاری کی جاچکی ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چارمینار کو انتہائی اہم سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے سلسلہ میں تیار کردہ سابقہ منصوبوں کو معمولی ترمیم کے ساتھ قابل عمل بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے محکمہ بلدی نظم و نسق کے عہدیدارو ںنے کہا کہ پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد کاموں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے اور آئندہ ماہ کے اواخر تک اطراف کے تاجرین کے لئے تیار کردہ مخصوص سائن بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے بتایا کہ چارمینار کے اطراف جاری پیدل راہرو پراجکٹ کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ پراجکٹ سے جڑے دیگر کاموں کو بھی بروقت انجام دینے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اور علاقہ کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے خصوصی روشنیو ںکا انتظام بھی کیا جا رہاہے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ چیف منسٹر اور ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے آئندہ سال کے وسط تک چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے اور اس پراجکٹ کے سلسلہ میں مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کی جانے لگی ہے جس کے سبب پراجکٹ سے جڑے دیگر ترقیاتی و تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کو ممکن بنایا جارہاہے۔ چارمینار پیدل راہرو کے حدود میں موجود تجارتی اداروں کے لئے ڈیزائن کردہ خصوصی سائن بورڈز کی تنصیب کیلئے تاجرین کو آئندہ دو ماہ کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی سہولت کے اعتبار سے سائن بورڈز کی تبدیلی کو ممکن بنا سکیں۔

TOPPOPULARRECENT