Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چارمینار کی بڑھتی کشش ، عوام کو اپنی جانب کھینچنے لگی

چارمینار کی بڑھتی کشش ، عوام کو اپنی جانب کھینچنے لگی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کی آمد آمد ہے اور اسکولس کو عنقریب سالانہ تعطیلات ملنے والی ہیں اور ایسے حالات میں شہر کے تاریخی اور تفریحی مقامات پر سیاحوں کی تعددا میں اضافہ دکھا جاتا ہے ۔ اسی کے تناظر میں تاریخی عمارت اور شہر حیدرآباد کی پہچان چارمینار کے دامن میں پیدل راہگیر پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ ایک جانب یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چارمینار کے دامن میں پتھر بچھانے کا کام سیاحوں کے لیے مشکلات کھڑی کرے گا اور ان کی تعداد کم ہوجائے گی جس سے کاروبار متاثر ہوگا تو دوسری طرف یہ خیال بھی کیا جارہا ہے کہ اس کام کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اور اضافہ ہوگا کیوںکہ عوام چارمینار اور اس کے اطراف کے علاقے کو ایک نئی شکل میں دیکھنے کے لیے چارمینار کا رخ کریں گے ۔ شعبہ سیاحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ برس ماہ مارچ کی بہ نسبت رواں سال ماہ مارچ میں چارمینار کو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ کیوں کہ مارچ 2017 میں یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 83,210 تھی جب کہ اس سال مارچ 2018 میں سیاحوں کی تعداد 93,142 درج کی گئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان سیاحوں کا تعلق قومی سطح سے ہے جب کہ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔۔
نوجوانوں کا دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانے اور چہروں پر کک تھوپنے کا رواج زور پکڑ رہا ہے اور سالگرہ کی تقریب منانے کے لیے شہرکے اہم مقامات کا انتخاب بھی ان کی تقریب کا ایک حصہ ہوتا ہے ۔ حالیہ دنوں تک نیکلس روڈ نوجوانوں کی پہلی پسند تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی تقاریب منانیے کے علاوہ برتھ ڈے کیک کاٹنے کے لیے پہلی پسند بن چکی ہے ۔ تاریخی عمارت کے دامن میں برتھ ڈے کیک کاٹ کر دوستوں کے ساتھ سلفیز لینا اور انہیں سماجی رابطے کے ویب سائٹوں ، فیس بک ، ٹوئٹر ، انسٹراگرام اور واٹس اپ اسٹیٹس پر ڈالنا ان کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے ۔ پیدل راہگیر پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں نے برتھ ڈے تقریب کے لیے سازگار ماحول فراہم کردیا ہے ۔ کیوں کہ اس پراجکٹ کی وجہ سے جہاں ایک جانب گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہیں رات کے اوقات میں تعمیراتی کاموں کے لیے روشن کا انتظام بھی برتھ ڈے تقاریب کے لیے روشنی کا سامان مہیا کررہا ہے ۔ زمین پر بچھانے کے لیے جو پتھر (ٹائیلس ) کی ڈیگار موجود ہے وہ برتھ ڈے کیک کو اس پر رکھ پر موم بتیاں روشن کرنے لیے ٹیبل کا کام کررہی ہیں ۔ چارمینار پولیس اسٹیشن کے ہاوز آفیسر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ پولیس بھی عوامی مقامات کو استعمال کرنے میں سیاحوں اور مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور ہم چاہتے کہ صرف نوجوان مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی چارمینار کے دامن میں آئیں اور ان کے لیے بہتر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہاں تعمیراتی کام کے لیے ساز و سامان بہت ہے اور جب عوام کا ہجوم بڑھ جاتا ہے تو ہم نوجوانوں کو یہاں سے جانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ عوام کو منچلے نوجوانوں سے کوئی تکلیف نہ ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT