Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چارمینار کے اطراف ٹھیلہ بنڈیوں کی مکمل برخاستگی کے اقدامات

چارمینار کے اطراف ٹھیلہ بنڈیوں کی مکمل برخاستگی کے اقدامات

جامع مسجد شجاعیہ اور پولیس اسٹیشن کے قریب کاروبار کرنے والے بھی پیدل راہرو پراجکٹ کا شکار
حیدرآباد۔6مارچ(سیاست نیوز) چارمینار کے دامن میں موجود تمام ٹھیلہ بنڈیوں کا تخلیہ کروائے جانے کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کے بعد اب تاریخی چارمینار کے دامن میں موجود جامع مسجد چارمینار (شجاعیہ) کے قریب اور ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب لگائے جانے والے فٹ پاتھ کا تخلیہ کرنے کے اقدامات کا منصوبہ تیا رکیا جا رہا ہے اور حکومت کے متعلقہ محکمہ جات اور پولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران جامع مسجد چارمینار کے راستہ پر موجود تمام ٹھیلہ بنڈیوں اور فٹ پاتھس کو برخواست کردیا جائے گا ۔ پرانے شہر میں جاری تاریخی چارمینار کے تحفظ کے سلسلہ میں چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے ترقیاتی و تعمیری کاموں کی تکمیل کے لئے حکومت نے ڈسمبر کے اواخر تک کا نشانہ مقرر کیا ہے اور اس مدت کے دوران جتنے بھی ترقیاتی و تعمیری کام ہیں انہیں مکمل کرلیا جائے گا۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے دیگر متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ جو حکمت عملی تیار کی ہے اس کے مطابق چارمینار کے اطراف موجود ٹھیلہ بنڈی رانوں کی بتدریج منتقلی اور فٹ پاتھ پر موجود قبضہ جات کی برخواستگی عمل میں لائی جانی ہے اور اس سلسلہ میں اقدامات تیز کرتے ہوئے کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے اعلی عہدیدار کے مطابق چارمینار کے دامن میں اب صرف جامع مسجد چارمینار کے باب الداخلہ کے قریب میں کچھ فٹ پاتھ اور ٹھیلہ بنڈی راں موجود ہیں جنہیں منتقل کرنے کے اقدامات کے فوری بعد اس مقام پر پارک بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ٹریفک پولیس اسٹیشن کی منتقلی کے سلسلہ میں بھی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہاہے تاکہ اس جگہ پر وسیع و عریض پارک کی تعمیر اور پودے لگائے جا سکیں ۔ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تعمیری کاموں میں بلدیہ نے سب سے پہلے اطراف میں فرش اندازی کے کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب چارمینار کے اطراف فرش اندازی کے کام بڑی حد تک مکمل کرلیئے گئے ہیں ان کاموں کی تکمیل کے بعد جن مقامات پر شجر کاری اور پودے لگانے کا منصوبہ ہے ان مقامات کا تخلیہ کروایا جائے گا اور سیاحوں کی سہولت کے لئے نشستوں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے سلسلہ میں منتخبہ عوامی نمائندوں کے تعاون اور مقامی عوام کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے سببجی ایچ ایم سی عہدیدار ان کے ساتھ ملکر ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران مقامی تاجرین کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے علاقہ میں صفائی اورچارمینار کے اطراف کے علاقوں کی ترقی کو ممکن بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT