Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / چارمینار کے دامن میں آج محمد اظہر الدین کو سدبھاؤنا ایوارڈ

چارمینار کے دامن میں آج محمد اظہر الدین کو سدبھاؤنا ایوارڈ

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چارمینار کے دامن میں 19اکٹوبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو راجیو گاندھی سدبھاؤنا ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ 27 سال قبل جب ملک میں انتشار پھیلا ہوا تھا قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے راجیو گاندھی نے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار پر پارٹی پرچم لہراتے ہوئے سدبھاؤنا یاترا کا آغاز کیا تھا۔ اس یاترا کے دوران پیرمبدور تاملناڈو میں راجیو گاندھی کا قتل ہوگیا تھا تب سے ہر سال چارمینار کے دامن میں کانگریس قائد جی نرنجن کی جانب سے سدبھاؤنا دیوس مناتے ہوئے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔19 اکٹوبر کو 10 بجے تاریخی چارمینار پر جلسہ عام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں کانگریس کے سینئر قائد و انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور آر سی کنٹیا، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین بھی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ سابق انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین کے علاوہ ریٹائرڈ آئی اے ایس، عہدیدار گوپال کرشنا کو سدبھاؤنا ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ کانگریس کے سینئر قائد و جنرل سکریٹری راجیو گاندھی یادگار سدبھاؤنا کمیٹی سید یوسف ہاشمی نے عوام سے جلسہ عام میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT