Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چارمینار کے دامن میں اب رنگین برقی رکشے دوڑیں گے

چارمینار کے دامن میں اب رنگین برقی رکشے دوڑیں گے

حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) گرمائی تعطیلات کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد میں تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر عوام کی اولین ترجیح ہوتے ہیں لیکن یہاں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سواریوں اور راستوں کا تعین درست نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس موسم گرما میں سیر و تفریح کیلئے حیدرآباد کے مقامات کا رُخ کرنے والے بیرونی اور مقامی سیاحوں کو ایک نئی سواری بیاٹری سے چلنے والے ، خوش رنگ اور بہت زیادہ کھلے آٹوز ملیں گے جن کی سواری سے ان کے ترجیحی سفر کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ کے شعبہ سیاحت کی جانب سے سالار جنگ میوزیم، چارمینار، مکہ مسجد، چو محلہ پیالیس اور نظام میوزیم کے پاس ان بیاٹری سے چلنے والے رنگین آٹوز کی سہولت دستیاب رہے گی۔ تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی بی منوہر نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 20 آٹوز کی خدمات سالار جنگ میوزیم سے دستاب رہے گی جس کے بعد ان خدمات کو دیگر مقامات پر بھی وسعت دی جائے گی۔ ان آٹوز میں فی مسافر 200 روپئے کرایہ ہوگا لیکن ان دو سو روپئے میں جن مقامات کا سفر کیا جارہا ہے وہاں کی داخلہ فیس بھی شامل رہے گی۔ جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ سیاحوں کو پہلے بس سالار جنگ میوزیم پر اُتار دے گی جہاںسے بیرونی سیاح ان آٹوز کے ذریعہ شہر کے مذکورہ مقامات کی سیر کریں گے۔ یہ آٹوز ہر 10 منٹ میں سیاحوں کیلئے دستیاب رہیں گے اور مئی کے پہلے ہفتہ میں یہ خدمات شروع ہوجائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT