Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینا ر کے دامن میں” پریٹن پرو ” پروگرام کا اختتام

چارمینا ر کے دامن میں” پریٹن پرو ” پروگرام کا اختتام

حیدرآباد، 23 اکتوبر ( یو این آئی ) تلنگانہ کی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے حیدرآباد کی تاریخی عمار ت چارمینا ر کے دامن میں پریٹن پرو پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔مرکزی حکومت نے 5اکتوبر سے 25اکتوبر تک اس پروگرام کے اہتمام کی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں سے خواہش کی تھی۔اس پروگرام کا مقصد گھریلو سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر کتھک ،قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تارہ متی بارہ دری ،گولکنڈہ اور حیدرآباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔محکمہ سیاحت کے سکریٹری وینکٹیشم نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیاگیاہے اور بیرونی ممالک کے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی تلنگانہ کی تاریخ ،ثقافت اور کلچر سے واقف کروایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہرماہ میں ایک مرتبہ یہ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔اس کے بعد ہر ہفتہ اس پروگرام کا اہتمام کیاجائے گا ۔ 21روزہ تقاریب کے دوران توقع ہے کہ سیاحتی مقامات کو روشن کیا جائے گا۔ساتھ ہی رقص، موسیقی، تھیٹر کے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ریاست کے ہر ضلع میں یہ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT