Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / چارہ اسکام : لالو کے خلاف سزاء کا آج اعلان

چارہ اسکام : لالو کے خلاف سزاء کا آج اعلان

رانچی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور دیگر 10 افراد کے خلاف چارہ اسکام کے مقدمہ میں سی بی آئی عدالت کل سزاؤں کا اعلان کرے گی۔ لالو یادو کے وکیل نے کہا کہ بہار کے سابق چیف منسٹر اپنی سزاء پربحث کیلئے بسرامنڈا جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سی بی آئی کے خصوصی جج شیوپال کے اجلاس پر رجوع ہوئے تھے۔ وہ 23 ڈسمبر سے اس جیل میں قید ہیں اور ایک تحریری درخواست میں انہوں نے اپنی علالت اور پیرانہ سالی کے سبب رعایت کی خواہش کی تھی۔ لالو کے وکیل چترنجن پرساد نے ویڈیو کانفرنس ہال سے باہر نکلتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’جج نے کہا ہیکہ وہ کل دوپہر 2 بجے سزاؤں کا اعلان کریں گے‘‘۔ اس عدالت نے 1990ء اور 1994ء کے دوران جب وہ (لالو) چیف منسٹر تھے دیوگوڑہ ٹریژیری سے 87.29 لاکھ روپئے نکالنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT