Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / چارہ اسکام چوتھے مقدمہ کا آج فیصلہ

چارہ اسکام چوتھے مقدمہ کا آج فیصلہ

رانچی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے چوتھے چارہ اسکام مقدمہ میں فیصلہ کل سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ڈومکا خزانہ سے 3.13 کروڑ روپئے نکالنے سے متعلق ہے اور اس کیس میں دو سابق چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور جگناتھ مشرا کو ملزم بنایا گیا تھا ۔ عدالت نے کل مقدمہ کی سماعت مکمل کرلینے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا کیونکہ لالو پرساد یادو کے وکیل نے ایک درخواست پیش کرتے ہوے استدعا کی تھی کہ اس کیس میں اس وقت کے تین عہدیداروں کو جو اکاؤنٹننٹ جنرل آفس میں کام کرتے تھے فریق بنایا جائے ۔ جج نے اس کیس میں فیصلہ کی تاریخ کل مقرر کی ہے ۔ لالو پرساد یادو کے وکیل پربھات کمار نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT