Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / چار روزہ دورہ میانمار انتہائی کامیاب : سشما سواراج

چار روزہ دورہ میانمار انتہائی کامیاب : سشما سواراج

نے پئی تاؤ 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے چار روزہ دورہ میانمار کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج کہا کہ انہوں نے آسیان ‘ آسیان علاقائی فورم اور مشرق ایشیا چوٹی کانفرنس سے متعلق اجلاسوں میں ہندوستان کے موقف کو مستحکم انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن نے بیرونی حکومتوں میں ہندوستان کا قد اونچا کردیا ہے اور ان کا یہ احساس ہے کہ نئی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کرسکتی ہے اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا موجب بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا احساس ہے کہ مودی کے اقتدار سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT