Tuesday , May 22 2018
Home / سیاسیات / چار ریاستوں کے پانچ اسمبلی حلقوں میں رائے دہی

چار ریاستوں کے پانچ اسمبلی حلقوں میں رائے دہی

نئی دہلی21دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )ملک کی چار ریاستوں میں اسمبلی کی پانچ سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے آج صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔ان پانچ سیٹوں میں سرخیوں میں چھائی تمل ناڈو کی آر کے نگر سیٹ،اترپردیش کی سکندراسیٹ،مغربی بنگال کی سابانگ اور اروناچل پردیش کے پاکے کاسانگ اور لکابلی سیٹ شامل ہے ۔تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کے 5دسمبر 2016کو انتقال کے بعد خالی ہوئی آر کے نگر اسمبلی سیٹ پر 1.12لاکھ خواتین ووٹروں سمیت کل 2.19لاکھ رائے دہندگان ووٹنگ کریں گے ۔محترمہ جے للیتا نے سال 2015اور 2016 میں اس اسمبلی حلقے کی نمائندگی کی تھی۔اس الیکشن کے لئے ایک خاتون سمیت کل 59 امیدوار میدان میں ہیں ۔ضمنی انتخابات میں اہم مقابلہ دروڑ منیتر کشگم کے امیدوار این مرودھو گنیش اور آل انڈیا انا دروڑ منیتر کشگم کے امیدوار ای مدھوسودھانن ،بی جے پی کے امیدوار کے ناگراج اور آزاد امیدوار اور پارٹی سے معطل وی کے ششی کلا کے بھتیجے ٹی ٹی وی دناکرن کے درمیان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT