چار سارقین بشمول نابالغ گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 4 سارقوں بشمول ایک نابالغ سارق کو گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر بی اشوک نے بتایا کہ 21 سالہ سیف لکھانی کار ویشور ساکن بنڈلہ گوڑہ 22 سالہ سیف ساکن نواب صاحب کنٹہ اور 21 سالہ اے شیوا کمار عرف بھانو ساکن بنڈلہ گوڑہ کے علاوہ ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے تلاشی مہم کے دوران یہ سارق اپنی مشتبہ نقل و حرکت سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔ اس ٹولی کی گرفتاری سے راجندر نگر کے 3 اور مائیلاردیوپلی پولیس کے 4 مقدمات حل کرلیے گئے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT