چار سارقین گرفتار‘مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز)گاندھی نگر پولیس نے چار سارقین کو گرفتار کرلیا جو اپارٹمنٹس کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ سرقے کیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سدھاکر ‘جی ہری کرشنا‘ جی سریش اور پی دیوا راجو ٹولی کی شکل میں حیدرآباد و سائبر آباد کے اپارٹمنٹس میں داخل ہوکر سرقہ کیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سارقین صبح کی اولین ساعتوں میں وارداتیں انجام دیا کرتے تھے ۔ گرفتار سارقین نے حیدرآباد و سائبر آباد میں کئی وارداتیں انجام دی ہیں اور گاندھی نگر پولیس نے ان کے قبضہ سے 35 تولے طلائی زیورات‘25 تولے چاندی اور نقد رقم جملہ 10 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT