Tuesday , November 20 2018
Home / پاکستان / چار سالہ بچی کا قتل معاملہ : دو افراد گرفتار

چار سالہ بچی کا قتل معاملہ : دو افراد گرفتار

لاہور،8فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، جنہوں نے گزشتہ ماہ ایک چار سالہ بچی پر جنسی حملے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نوجوان ملزمان میں سے ایک اس مقتولہ بچی کا ہی رشتے دار ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں صوبائی پولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود کے مطابق دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 20 سال سے کم ہیں اور انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران یہ اعتراف بھی کر لیا ہے کہ وہ اس چار سالہ بچی کو جنسی زیادتی کی نیت سے گنے کے ایک کھیت میں لے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT