Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / چار ممالک پر مشتمل گروپ کا احیاء

چار ممالک پر مشتمل گروپ کا احیاء

واشنگٹن ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے جاپان ، ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ باہمی مذاکرات کے احیاء کی تجویز پیش کی ہے تاکہ سیکوریٹی تعاون کو بہتر بنایا جاسکے اور چین کے مقابلے متبادل علاقائی انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جاسکے ۔ اسے “QUAD” کا نام دیا گیا ہے اور یہ گروپ تقریبا ایک دہا قبل تشکیل دیا تھا ۔ جاپان کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن اور آسٹریلیا کے وزیر خارجہ جولی بشپ سے اس سلسلے میں بات کی ہے ۔۔

 

بشارالاسد نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے : امریکی رپورٹ
واشنگٹن ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیمیائی ہتھیاروں پر امتناع سے متعلق امریکی جوائنٹ انوسٹیگٹیو میکانزم (جے آئی ایم ) آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت نے شام میں 4 اپریل 2017 کو خاں شیخون میں کیے گئے حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا ۔ جے آئی ایم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیار سرین استعمال کیے گئے ۔ اس طرح امریکہ اور دیگر کئی ممالک کے موقف کی توثیق ہوگئی ہے۔ اس حملہ میں تقریبا 100 شہری بشمول خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT