Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / چار مہینہ میں نیتی آیوگ کی تمام گاڑیاں الیکٹرک ہونگی

چار مہینہ میں نیتی آیوگ کی تمام گاڑیاں الیکٹرک ہونگی

نئی دہلی، 15فروری (سیاست ڈاٹ کام) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور اس سے ہونے والے اخراج میں کمی لانے کے لئے ، گاڑیوں کو الیکٹرک کرنے کی اپنی حکومت کی انتہائی اہم اسکیم کا آغاز آج یہاں نیتی آیوگ سے کیا۔ مسٹر گڈکری نے نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت کے ساتھ یہاں آیوگ کے دفتر کے احاطے میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجر کی شروعات کی۔ اس موقع پر مسٹر امیتابھ کانت نے کہا کہ چار ماہ کے اندر ایسا انتظام کیا جائے گا کہ آیوگ میں صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی رہیں گی ۔روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا بحران بن رہا ہے اور پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے اخراج کو کم کر کے ماحول کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں گاڑیوں کو ڈیزل اور پٹرول کے بجائے بجلی سے چلایا جائے تو نہ صرف اس سے آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ اس سے پیسہ بھی بچے گا۔

TOPPOPULARRECENT