Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / چار پہیے کی کم وزنی گاڑیوں کا نیا زمرہ متعارف

چار پہیے کی کم وزنی گاڑیوں کا نیا زمرہ متعارف

بجاج آٹو کی مہم بارآور ۔ Bajaj Qute لانچ ہوگی
ممبئی ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے ملک میں گاڑیوں کے ایک نئے زمرے کو وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نے منظوری دے دی ہے جو Quadricycles کا ہوگا۔ شہریوں کی سواری والی یہ چھوٹی گاڑیوں کا وزن 475kg سے کم ہوا کرے گا اور ان کو چار پہیے والی گاڑیوں کیلئے مقررہ قواعد کی تکمیل کرنا ہوگا۔ چنانچہ اب Bajaj Qute کو ’کواڈری سیکل‘ کی نئی زمرہ بندی کے تحت لانچ کیا جائے گا۔ کواڈری سیکلس کا وزن سواری کے بغیر اندرون 475 کیلوگرام رہنا پڑے گا۔ اس نوعیت کی تمام گاڑیوں کو ایمیشن ٹسٹ اور کراش ٹسٹ سے گزرنا ہوگا۔ حکومت نے الیکٹرک اور ہائبرڈ کواڈری سیکلس کو بھی منظوری دی ہے۔ اس نئی کیٹگری کو شخصی استعمال کیلئے یا پھر ضروری شرائط کی تکمیل کے بعد کمرشیل گاڑیوں کے طور پر بھی چلایا جاسکے گا۔ بجاج آٹو نے اس مخصوص زمرہ کی گاڑی کیلئے کافی مہم چلائی تھی کیونکہ انڈیا میں اس طرح کی کوئی اسپیشل کیٹگری نہیں تھی جیسے یورپ اور دنیا بھر کے دیگر ملکوں میں پائی جاتی ہے۔ حکومت نے ابھی کچھ اشارہ نہیں دیا ہے کہ ان گاڑیوں کو رجسٹر کرنے کیلئے جی ایس ٹی کی کس شرح کا اطلاق ہوگا، یا یہ کہ آیا ان گاڑیوں کو اسپیشل رجسٹریشن پلیٹس ہوں گے جیسا کہ الیکٹرک وہیکلس پر نئی گرین پلیٹس ہوا کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT