Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / چار کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

چار کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی ایرپورٹ میں آج ایک اور مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار کیلو سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایک مسافر مسقط سے ایر پورٹ پہنچا جہاں اس نے فلائیٹ سے اترنے سے قبل سونے کے بسکٹس ٹائیلٹ میں چھپا دئیے تھے ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک اطلاع پر مسافرین اور ساتھ ہی فلائیٹ کی تلاشی لینے پر فلائیٹ کے ٹائیلٹ سے چار کیلو سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT