Monday , December 18 2017
Home / دنیا / چاقو زنی سے سوئٹزرلینڈ میں 6 افراد زخمی ‘ٹرین نذرآتش

چاقو زنی سے سوئٹزرلینڈ میں 6 افراد زخمی ‘ٹرین نذرآتش

جنیوا ۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص نے سوئٹزرلینڈ میں ٹرین کے ایک ڈبہ کو نذرآتش کردیا ۔ اس کیلئے اُس نے ایک احتراق پذیرسیال استعمال کیا تھا ۔ اُس نے مسافرین کو چاقوزنی کی جس کے نتیجہ میں 6 افراد بشمول ایک چھ سالہ بچہ زخمی ہوگئے ۔ یہ حملہ تشدد کی وارداتوں کے سلسلہ کا تازہ ترین حملہ ہے جو حالیہ مہینوں میں یورپ میں کئے گئے ہیں ۔ ان حملوں کی ذمہ داری اسلامی جہاد گروپ نے قبول کرلی ہے ۔ آج کے حملہ کے مقصد کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ۔ اطلاعات کے بموجب فی الحال 27سالہ سوائس شہری نے ایک اعتراف پذیر سیال ٹرین کے ڈبے پر پہنچا جس نے فوری آگ پکڑ لی ۔ اس کے بعد چاقو زنی کا سلسلہ شروع کردیا ۔ مبینہ طور پر حملہ آور کے پاس صرف ایک چاقو تھا ۔ 2:20بجے اس واردات کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکرلیا۔ متاثرین میں دو مرد جن کی عمریں 17اور 50سال ‘ تین عورتیں جن کی عمریں 17 , 34, 43سال اور ایک بچہ عمر 6سال شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT