Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / چاقو زنی کی واردات

چاقو زنی کی واردات

حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے ہاسپٹل درشہوار میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چاقوزنی کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہیکہ مغلپورہ کے حسین بن صدیق اور اس کے 3 ساتھیوں سعید، حسن اور الیاس نے بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ کے ساکن نوجوان عامر خان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں عامر شدید زخمی ہوگیا اور اس کا کان بھی کٹ گیا۔ اس واقعہ کے بعد دواخانہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے زخمی کو خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ انسپکٹر میرچوک مسٹر وی یادگیری ریڈی نے بتایا کہ مذکورہ 4 افراد نے عامرخان پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات میں انہیں یہ معلوم ہوا ہیکہ کسی لڑکی کے سلسلہ میں دونوں گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمات درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT