Tuesday , August 21 2018
Home / جرائم و حادثات / چاقو کی نوک پر ڈاکہ زنی کا واقعہ

چاقو کی نوک پر ڈاکہ زنی کا واقعہ

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ میں ڈاکہ زنی کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ علاقہ میں ایک تاجر کے مکان میں ڈاکہ کرتے ہوئے 40 تولہ سونا اور 5 لاکھ لوٹ لیا گیا۔ چاقو کی نوک پر سرقہ کی واردات کے اس واقعہ کے بعد پولیس کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ ملک پیٹ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیدار گلیک جان کے گھ پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ سے چاول اور موٹر گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے اس شخص کے مکان پر آج صبح کی اولین اوقات میں اجنبی افراد نے دستک دی جیسے ہی جان کی بیوی نے دروازہ کھولا اس کے گلے پر تیز دھاری ہتھیار کو رکھ کر ا لماری سے رقم اور سونا لوٹ لیا گیا۔ پولیس عہدیداروں نے حالات کا جائزہ اور مکان میں موجود افراد کے بیانات حاصل کرنے کے بعد اس واقعہ پر شبہ ظاہر کیا ہے اور ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT