Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / چاقو کی نوک پر 3 لاکھ 20 ہزار کی لوٹ

چاقو کی نوک پر 3 لاکھ 20 ہزار کی لوٹ

شمس آباد 8 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں دو دن قبل چاقو کی نوک پر ایک کار کو لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب شیام کمار ساکن بنجارہ ہلز جمعہ کی شام محبوب نگر کے موضع کتور میں واقع کمپنی میں ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے کار میں جارہے تھے کہ شاہ پور میں چند نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر چاقو کی نوک پر شیام کمار کے پاس موجود تین لاکھ بیس ہزار روپئے، دو سیل فونس اور اے ٹی ایم کارڈس حاصل کرلئے اور انھیں وقارآباد کے جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شیام کمار کی شکایت پر شمس آباد پولیس نے شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایک خصوصی ٹیم نامعلوم سارقین کی تلاش کے لئے اننت پور کیلئے روانہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT