Saturday , January 19 2019

چاقو کے حملہ کا شکار حاملہ خاتون نے صحت مند بچہ کو جنم دیا

لندن 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 40 سالہ حاملہ عورت پر برطانیہ کے ایک مصروف ٹاؤن سنٹر پر حملہ کرتے ہوئے چاقو گھونپ دیا گیا تھا اور اس خاتون نے ایک صحت مند بچہ کو جنم دیا ہے تاہم اب وہ خود زندگی کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈ لینڈز علاقہ میں اس خاتون پر ایک شخص نے کل حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے وہ موت و زندگی کی لڑائی میں مصروف ہے ۔ 41 سالہ شخص کو اقدام قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس خاتون کے بطن سے ایک بچہ دواخانہ میں پیدا ہوا ہے اور اس کی صحت مستحکم ہے ۔ تاہم زچہ کی حالت ہنوز تشویشناک ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ خاتون اور مرد شائد ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور یہ حملہ بھی کسی گھریلو واقعہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔ اس حملہ میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اور کسی دوسرے کا رول نہیں ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT