Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چامراج نگر، کورگ اورکاروار میں نئے میڈیکل کالجس

چامراج نگر، کورگ اورکاروار میں نئے میڈیکل کالجس

بنگلورو۔29؍اکتوبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہاکہ رواں سال ریاست میں تین اضلاع میں نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔رائچور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چامراج نگر ، کورگ اور کاروار میں یہ نئے میڈیکل کالجس قائم کئے جائیں گے۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا اور حکومت سے منظوری ملتے ہی یہ میڈیکل کالجس کام کرنے لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میسور اور کلبرگی کے میڈیکل کالجس میں ایمر جنسی اور ٹروما مراکز قائم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے منظوری مل چکی ہے، جلد ہی ان پر کام شروع ہو جائے گا۔ حال ہی میں رائچور کے ایک سرکردہ سیاست دان راجہ وینکٹیش نائک کی رحلت کے سبب مخلوعہ دیودرگ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے متعلق ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہاکہ پارٹی ضمنی انتخاب کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر پرمیشور اور وزیراعلیٰ سدر امیا اعلیٰ کمان کی منظوری کے بعد حلقہ سے پارٹی امیدوار کا اعلان کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT