Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / چاند نظر آگیا، آج یکم ذی الحجہ پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کی توثیق

چاند نظر آگیا، آج یکم ذی الحجہ پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کی توثیق

نئی دہلی ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں عیدالاضحی /22 اگست بروز چہارشنبہ ہوگی ۔ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی توثیق کرتے ہوئے مرکز رویت ہلال کمیٹی کرناٹک کے رکن مولانا مقصود عمران نے بتایا کہ بنگلور میں مطلع ابر آلود تھا ۔ دیگر شہر میں چکپالاپور ، ٹمکور ، بیدر ، گدگ ، ہبلی وغیرہ میں بھی مطلع صاف نہیں تھا ۔ البتہ مدورائی ٹاملناڈو میں رویت ہوئی ۔ اس بنیاد پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاع ہے جہاں /22 اگست کو عیدالاضحی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT