Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا ، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا ، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 21 مارچ (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الآخر 1436 ھ زیرنگرانی مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ گلبرگہ ، ورنگل ، بسواکلیان، وجئے واڑہ، اننت پور اور بنگلور سے بھی عدم رویت کی اطلاعات ملیں البتہ ناندیڑ، چینائی، گجرات کے علاقوں سورت و پالج کے علاوہ دہلی اور ملک کے کئی شمالی حصوں میں چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ 22 مارچ 2015ء بروز یکشنبہ یکم جمادی الآخر 1436ھ ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ علی اصغر جعفری صاحب نے اطلاع دی کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ متعدد مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاع ملی ہے ۔ لہذا بروز یکشنبہ یکم جمادی الثانی ہوگی ۔ اس کی حسب ذیل علماء نے تصدیق کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا ، مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا آقا سید ابراہیم جزائری ، مولانا سید ظفر یاب حیدر ، مولانا سید علی نقی نجفی ، ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا علی حیدر فرشتہ اور مولانا سید جلال حیدر ۔

TOPPOPULARRECENT