Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1439ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، پھلواری شریف (پٹنہ) ، دہلی ، الہ آباد اور ممبئی سے مطلع ابرآلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں البتہ بسواکلیان ، اودگیر اور کڑپہ سے عام رویت کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /20 ڈسمبر 2017 ء بروز چہارشنبہ یکم ربیع الثانی 1439ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم چشتی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان نے کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر آگیا لہذا چہارشنبہ 20 ڈسمبر 2017 ء کو یکم ربیع الثانی 1439 ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا رضا عباس، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT