Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع المنور 1437 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام 5-30 بجے حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ البتہ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، بسواکلیان ، ورنگل ، ناندیڑ ، چینائی ، اورنگ آباد ، سورت ، پالج ( گجرات ) ، بھوپال اور ممبئی سے عام رویت کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 13 دسمبر بروز یکشنبہ یکم ربیع المنور 1437 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
چاند نظر آگیا
٭٭    علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کے باہر سے کئی مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاع کی بناء پر رویت ثابت ہوگئی ۔ اس لیے کل 13 دسمبر بروز یکشنبہ یکم ربیع الاول ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا ، مولانا سید ابراہیم جزائری ، مولانا سید علی نقی نجفی ، مولانا سید ظفر یاب حیدر ، مولانا سید نثار حسین حیدر آقا اور سید جلال حیدر ۔۔

TOPPOPULARRECENT