Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ 12 ؍ اگسٹ ( پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر مجلس علماء دکن کا پریس نوٹ مظہر ہے کہ آج رات تاخیر سے اطلاع ملی کہ ٹاملناڈو کے مدورائی شہر میں ماہ ذی الحجہ الحرام 1439ھ کا چاند نظر آگیا ۔ چنانچہ اس سلسلے میں چینائی کے قاضی صلا ح الدین سے ربط پیدا کر کے اس کی تصدیق حاصل کی گئی اور شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 13 ؍ اگسٹ 2018 بروز دو شنبہ یکم ذی الحجہ الحرام 1439ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘ حضرت سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری رزیں کلاہ اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT