Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔/29مارچ، (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ رجب المرجب 1438ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر آگیا۔ علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ورنگل، محبوب نگر، کھمم، کڑپہ، رائچور، بسوا کلیان، نظام آباد، کریم نگر، بودھن، مکتھل، نندیال کے علاوہ سورت اور دہلی میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 30مارچ 2017 بروز جمعرات یکم رجب المرجب 1438 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید حامد محمدافتخار پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
چاند نظر آگیا
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر آگیا ہے لہذا 30مارچ 2017 پنجشنبہ کو یکم رجب 1438ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا عسکری ولا اور مولانا سید جواود عابدی۔

TOPPOPULARRECENT