Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام 1439ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، کریم نگر، نرمل، بسواکلیان، محبوب آباد، ناندیڑ، رائچور، کڑپہ، محبوب نگر اور دہلی سے بوجہ ابر چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں البتہ ورنگل، قاضی پیٹ، بلہاری اور چینائی سے عام رویت کی اطلاعات ملیں ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 22 ستمبر 2017ء بروز جمعہ یکم محرم الحرام 1439ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے بموجب کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں کئی مقامات سے رویت کی اطلاع ملی ہے لہذا 22 ستمبر بروز جمعہ 2017ء کو یکم محرم 1439ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT