Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا ‘مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا ‘مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد 6 جون ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک ۱۴۳۷  زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما ء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ نندیال ‘ رائچور ‘ مکتھل ‘ مدھول ‘ مدورائی ‘ سریکا کلم ‘ وانمباڑی ‘ سورت ‘ پالج ( گجرات ) ممبئی اور بنگلور سے عام روایت کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 7 جون 2016 بروز منگل یکم رمضان المبارک ۱۴۳۷  ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘ حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی ‘ حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘ حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭  شیعہ مجلس علماء ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ آج ہندوستان کے کئی مقامات پر چاند نظر آگیا ۔ لہذا 7جون کو یکم رمضان ہوگی ۔ مولانا سید رضا آقا ‘مولانا سید نبیحسن زیدی ‘مولانا آقا ابراہیم جزائری‘ مولانا سید علی نقی نجفی ‘ مولانا سید ظفر یاب حیدر ‘ ڈاکٹر مولانا سید نثار حسین حیدر آقا ‘ مولانا علی حیدر فرشتہ ‘ مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر نے رویت ہلاک کی توثیق کی ۔

TOPPOPULARRECENT