Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا

چاند نظر آگیا

حیدرآباد۔ 2 جنوری (راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاول 1435ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر آگیا۔

اطراف بلدہ کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، میدک، بسواکلیان، محبوب نگر، رائچور، نلگنڈہ، نظام آباد، ورنگل، پٹنہ (بہار)، لکھنؤ اور ممبئی سے بھی عام رویت کی اطلاعات ملیں، لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 3 جنوری 2014ء بروز جمعہ یکم ربیع الاوّل 1435ء ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان

٭ کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند صاف نظر آگیا لہٰذا 3 جنوری 2014ء بروز جمعہ یکم ربیع الاول ہوگی۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق کی ہے: مولانا سید رضا آقا، مولانا سید ابراہیم جزائری، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید سید علی نقی نجفی اور مولانا سید جلال حیدر۔

TOPPOPULARRECENT