Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / چاند نظر آ گیا آج یکم رمضان المبارک

چاند نظر آ گیا آج یکم رمضان المبارک

مرکزی روایت ہلاک کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی روایت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال کمیٹی ماہ رمضان المبارک 1439ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ورنگل، بسواکلیان، قندھار، کڑپہ، کرنول، کھمم، ممبئی، دہلی، پٹنہ اور ملک کے مختلف مقامات سے کہیں مطلع صاف اور کہیں مطلع ابرآلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔ البتہ ویلور، چینائی اور ٹاملناڈو کے اکثر علاقوں میں چاند کے نظر آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی روایت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہیکہ بتاریخ 17 مئی 2018ء بروز جمعرات یکم ؍ رمضان المبارک 1439ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کابیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہیکہ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہیکہ ہندوستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آ گیا ہے۔ لہٰذا 17 مئی کو یکم ؍ رمضان 1439ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی ۔

TOPPOPULARRECENT