Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا ،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا ،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد /16 فروری ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال میں جمادی الاخر 1439 زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ تانڈور ، بسواکلیان اور دیگر ناندیڑ ، نظام آباد ، ورنگل ، کڑپہ ، رائچور ، سورت (گجرات ) ممبئی ، دہلی ، پٹنہ ، الہ آباد ، مرادآباد ، دیوبند اور رانچی سے کہیں مطلع صاف اور کہیں ابرآلود ہونے کی اطلاعات ملیں نیز کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 17 فروری 2018ء بروز شنبہ 30 جمادی الاخر 1439 ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
چاند نظر نہیں آیا
٭٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے ۔ لہذا17 فروری 2018 شنبہ کو 30 جمادی الاول 1439ھ ہوگی اور 18 فروری 2018 ء یکشنبہ کو یکم جمادی الثانی 1439ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابدی ۔

TOPPOPULARRECENT