Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔31مارچ ( فیکس ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاخریٰ 1435ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ‘ بنگلور ‘ بسواکلیان ‘ ورنگل ‘ ناندیڑ ‘ چنائی ‘ دہلی ‘ لکھنو ‘ الہ آباد ‘ پھلواری شریف پٹنہ سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم اپریل 2014ء بروز منگل 30جمادی الاول 1435ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ‘ مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔

شیعہ علما کا بیان
٭ علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق شیعہ مجلس علما و ذاکرین نے اعلان کیا کہ کہیں پر مطلع ابرآلود تھا اور کہیں صاف تھا اسکے باوجود چاند نظر نہیں آیا ‘ اسلئے یکم اپریل کو 30جمادی الاولیٰ ہوگی اور 2اپریل چہارشنبہ کو یکم جمادی الثانیہ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ۔ مولانا سید رضا آقا ‘ مولانا سید بن حسن زیدی ‘ مولانا سید ابراہیم جزائری‘ مولانا سیدعلی نقی نجفی ‘ مولانا سیدظفر حیدر‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا‘ مولانا رضاعباس خان ‘مولانا علیحیدر فرشتہ اور مولانا سید جلال حیدر ۔

TOPPOPULARRECENT