Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 12 نومبر (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفرالمظفر 1437ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری ا لشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ ، اورنگ آباد، محبوب نگر، ورنگل، ناندیڑ، بنگلور، پٹنہ، رائچور، دہلی، لکھنؤ، سورت، چینائی اور ممبئی سے بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ 13 نومبر 2015ء بروز جمعہ 30 محرم الحرام 1437ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭   (راست) علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد اور دوسرے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے لہذا کل بروز جمعہ 13 نومبر کو 30 محرم ہوگی اور 14 نومبر بروز شنبہ یکم صفر ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید ابراہیم جزائری، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید علی نقی نجفی، مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر۔
(تفصیلی خبر صفحہ 2 پر)

TOPPOPULARRECENT