Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1439 زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، ناندیڑ اورنگ آباد ، رائچور ، کڑپہ ، بسواکلیان ، پھلواڑی شریف ، پٹنہ ، لکھنو ، دہلی ، سورت ، بھوپال ، بنگلور اور چنائی سے چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 21 اکٹوبر 2017 بروز شنبہ 30 محرم الحرام 1439 ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید حامد محمد افتخار ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارضی نے شرکت کی ۔

شیعہ علماء کا بیان
٭ جناب سید علی اصغر کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی ہندوستان میں کہیں نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ لہذا شنبہ 21 اکٹوبر 2017 کو 30 محرم ہوگی اور اتوار 22 اکٹوبر کو یکم صفر 1439ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا ظفریاب حیدر ، مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال نے کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT