Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔/17جنوری، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال جمادی الاول 1439 زیر نگرانی حضرت سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ورنگل، بسوا کلیان، اودگیر، ناندیڑ، رائچور کے علاوہ دہلی، لکھنؤ، الہ آباد، پٹنہ، پھلواری شریف، احمد آباد، کلکتہ، بھوپال، سورت اور چنائی سے بھی اکثر مقامات پر مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 18جنوری بروز جمعرات کو 30 ربیع الثانی 1439 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی ، مرتضیٰ پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی۔

چاند نظر نہیں آیا: شیعہ علماء
٭٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے لہذا 18جنوری کو 30 ربیع الثانی 1439 ھ ہوگی اور 19 جنوری جمعہ کو یکم جمادی الاول ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے مولانا سید حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT